ایران-اسرائیل جنگ کا اثر پاکستان تک، درجنوں پروازیں منسوخ

ایران-اسرائیل جنگ کا اثر پاکستان تک، درجنوں پروازیں منسوخ

ایران-اسرائیل جنگ کا اثر پاکستان تک، درجنوں پروازیں منسوخ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان کی ہوا بازی پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سے روانہ اور پاکستان آنے والی کئی بین الاقوامی پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سے جدہ جانے والی مجموعی طور پر 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کویت سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائنز کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں (EK-606 اور EK-607) دو دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

اسی طرح کراچی اور استنبول کے درمیان چلنے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ایئرلائن کی پرواز PK-225 (کراچی سے مسقط) بھی پانچ گھنٹے لیٹ ہوئی۔

ادھر شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد کے لیے آمد و روانگی کی 4 پروازیں دو گھنٹے جبکہ شارجہ سے سیالکوٹ اور دبئی سے ملتان کی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔

موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایئر ٹریفک کنٹرول نے احتیاطی تدابیر میں اضافہ کر دیا ہے، اور مزید پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایئرلائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کریں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں