ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، تل ابیب میں تباہی، 4 ہلاک، 63 زخمی

ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، تل ابیب میں تباہی، 4 ہلاک، 63 زخمی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی، ایران نے ہفتے کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ ایرانی حملے میں تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق “آپریشن وعدہ صادق 3” کے تحت اسرائیل میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن پر 300 سے زائد میزائل داغے گئے۔ تل ابیب میں میزائل حملوں سے کم از کم پانچ مقامات پر شدید نقصان ہوا، ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ وزارتِ دفاع کے قریب واقع عمارت بھی زد میں آئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں کے دوران تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کیں، اور سائرن کی آوازوں کے ساتھ شہری بنکرز میں چلے گئے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی کے طور پر مزید 100 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اب اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہا، اور ایران کا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔

ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ ریسکیو اداروں کے مطابق اب تک 7 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس حملے سے قبل اسرائیل نے 200 جنگی طیاروں کے ذریعے ایران کی 100 سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف، 6 جوہری سائنسدانوں سمیت 86 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جمعے کے روز اسرائیلی حملوں میں تبریز ایئرپورٹ اور شیراز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں