جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کے بعد ایران کا قہر، اسرائیل پر بھرپور جوابی وار

جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کے بعد ایران کا قہر، اسرائیل پر بھرپور جوابی وار

یروشلم / تہران: مشرق وسطیٰ میں صورتحال سنگین ہو گئی۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب داغ دیے، جنہیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے بتایا کہ “ایران کی جانب سے حملے میں 100 یو اے ویز بھیجے گئے تھے، جنہیں ہماری دفاعی ٹیکنالوجی نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔”

اسرائیلی فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات ایران پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی آرمی چیف، پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور ایمرجنسی کمانڈ کے سربراہ ہلاک ہو گئے تھے۔

ایرانی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں دو معروف جوہری سائنسدان ڈاکٹر فریدون عباسی اور ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی شہید ہو گئے۔ عباسی، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سابق سربراہ رہ چکے تھے، جن پر 2010 میں بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا۔

ایران کے شدید ردعمل کے بعد اسرائیل نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ فضائی حملے، ڈرونز کی بھرمار اور دفاعی نظام کی مکمل فعالیت کے باوجود یروشلم اور تل ابیب میں خوف اور غیر یقینی کی کیفیت ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں