میں جنگ روک سکتا ہوں، مسئلہ کشمیر بھی حل کر سکتا ہوں،ٹرمپ

میں جنگ روک سکتا ہوں، مسئلہ کشمیر بھی حل کر سکتا ہوں،ٹرمپ

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے دیرینہ تنازعے پر ایک اہم اور حوصلہ افزا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے تجارتی تعلقات کے ذریعے جوہری جنگ کو روکنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے، اور وہ کشمیر کے مسئلے کو بھی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر پر چالیس سال سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ وہ اس مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں نے بھارت اور پاکستان کو بتایا ہے کہ یہ پرانا تنازعہ اب ختم ہونا چاہیے اور میں کسی بھی مسئلے کو حل کر سکتا ہوں۔”

یہ بیان کشمیری عوام اور خطے کے امن کے خواہاں لوگوں کے لیے ایک امید کی کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ممکن ہے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر نئی سفارتی کوششیں کی جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سابق صدر ٹرمپ واقعی اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں تو یہ جنوبی ایشیا میں دیرینہ امن کے قیام کے لیے ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں