کوئٹہ کی عزت داؤ پر، جناح روڈ پر کھلی فحاشی، ایڈز کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا

کوئٹہ کی عزت داؤ پر، جناح روڈ پر کھلی فحاشی، ایڈز کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا

کوئٹہ کی عزت داؤ پر، جناح روڈ پر کھلی فحاشی، ایڈز کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا مرکزی تجارتی علاقہ جناح روڈ فحاشی کا کھلا اڈا بن چکا ہے، جہاں روزانہ رات گئے خواجہ سراں اور کم عمر لڑکوں کی موجودگی نازیبا حرکات اور اخلاق سوز مناظر کا باعث بن رہی ہے۔ صورتحال اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ باعزت شہریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ اس سڑک پر چلنا چھوڑ دیا ہے۔

شہری حلقے شدید غم و غصے میں ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس کھلی بے حیائی پر کیوں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں؟ جناح روڈ پر رات گیارہ بجے کے بعد ایک مخصوص ماحول بن جاتا ہے جہاں خواجہ سرا اور کم عمر لڑکے کھلے عام فحاشی میں ملوث نظر آتے ہیں، جس سے نہ صرف معاشرتی اقدار مجروح ہو رہی ہیں بلکہ عوام میں ایڈز جیسے مہلک مرض کے پھیلنے کا بھی سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جناح روڈ پر اس طرح کی بے راہ روی سے شہر کی ساکھ برباد ہو رہی ہے، جبکہ نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے۔

متعلقہ حکام کو اس حساس معاملے پر فوری ایکشن لینا ہوگا، ورنہ یہ فحاشی ایک بڑے سماجی و طبی بحران میں بدل سکتی ہے۔شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ اور ڈی آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح روڈ پر رات کے وقت مکمل کریک ڈان کر کے فحاشی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، تاکہ کوئٹہ کو بے حیائی اور بیماریوں سے پاک محفوظ شہر بنایا جا سکے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں