بیلاروس کا بڑا فوجی وفد پاکستان میں، دفاعی رازوں کا تبادلہ
جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع، لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خاص طور پر آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت کے شعبوں پر زور دیا گیا۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیلاروس کے وفد نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔
اسلام آباد اور منسک کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کا مقصد عوامی رابطوں، سفارتی تعلقات، اور دوطرفہ تجارت و اقتصادی مواقع کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کی تیز رفتاری سے بڑھوتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور باقاعدہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔