شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر جدہ پہنچ گئے
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر اپنے دو روزہ دورے کے لیے جدہ پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم کی آمد پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ سے مکہ مکرمہ کی روانگی کر دی ہے۔