سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی

سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی

سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق، کاروباری دن کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,21,104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ اضافہ ایک روز قبل کی تیزی کے تسلسل کا نتیجہ ہے، جب منگل کے روز انڈیکس میں 1,573 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1,20,450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 1,20,796 پوائنٹس تھی، جو آج کی نئی پیش رفت کے بعد پیچھے رہ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، اقتصادی اشاریوں میں بہتری، آئی ایم ایف سے متوقع پیش رفت، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کا بنیادی سبب ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں