کراچی مسلسل زلزلوں کی زد میں، 3 دن میں 19 جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی مسلسل زلزلوں کی زد میں، 3 دن میں 19 جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی مسلسل زلزلوں کی زد میں، 3 دن میں 19 جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی — شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر 19 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان جھٹکوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور کئی علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل کر پارکوں اور مساجد کی طرف رخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین زلزلہ صبح 11:34 بجے محسوس کیا گیا، جس کی شدت 2.5 اور گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلومیٹر دور تھا۔

اس سے پہلے صبح 6:42 بجے کورنگی میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا، جبکہ پیر کی رات 8:49 بجے ملیر، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 3.0 اور گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے آفٹر شاکس ہیں، جو آئندہ کچھ روز تک جاری رہ سکتے ہیں، لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

رات 12 بجے کے قریب لانڈھی، شیر پاؤ، قائد آباد اور محمد نگر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، خواتین، بزرگ اور بچے پارکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، جبکہ علاقے کی مساجد سے اذانیں دی جانے لگیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں