کراچی ،زلزلے کے باعث ملیر جیل سے 216 قیدی فرار

کراچی ،زلزلے کے باعث ملیر جیل سے 216 قیدی فرار

کراچی ،زلزلے کے باعث ملیر جیل سے 216 قیدی فرار

کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے باعث جیل کی دیواروں کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 216 قیدی فرار ہو گئے۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق، زلزلے کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر صحن میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے متعدد قیدی موقع پا کر فرار ہو گئے۔

اب تک 80 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے میں دو ایف سی اہلکار اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بتایا کہ جیل میں کوئی ہائی پروفائل قیدی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی جیل کے مطابق، جیل کی صورتحال اب قابو میں ہے، جبکہ قیدیوں کی حتمی گنتی جاری ہے۔ کراچی کے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ فوری ریسپانس سے مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ، میجر جنرل محمد شمریز، موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جیل کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں