چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی شام تھانہ سمبل کی حدود میں پیش آیا، جب ایک نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قاتل مقتولہ کا جاننے والا تھا اور مہمان کے طور پر گھر آیا تھا۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تھانہ سنبل کے ایس ایچ او ملک آصف نے نجی نیوز کو بتایا کہ مقتولہ ثنا یوسف اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیکٹر جی-13 میں مقیم تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے سے چند گھنٹے قبل ثنا یوسف نے انسٹاگرام پر اسلام آباد سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں