ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، وزیراعظم نے عالمی اداروں کو بلا لیا

ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، وزیراعظم نے عالمی اداروں کو بلا لیا

ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، وزیراعظم نے عالمی اداروں کو بلا لیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر امور سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ادارے میں جاری اصلاحاتی اقدامات، شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ایف بی آر میں کی جانے والی اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ “معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں اور حکومت کرپشن کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور نظام کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اصلاحاتی نظام کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے محصولات میں اضافہ اور کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں جاری اصلاحات اور ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن کے نظام پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عام صارفین کے لیے اردو اور دیگر علاقائی زبانوں میں آسان ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام جلد متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی درست سمت میں کی گئی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، اور انشاءاللہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جدوجہد میں کامیابی حاصل ہو گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں