عوام کیلئے بری خبر، پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، جانئے نئی قیمت

عوام کیلئے بری خبر! پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، جانئے نئی قیمت

عوام کیلئے بری خبر! پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، جانئے نئی قیمت

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 253.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں