وزیرِ اعظم کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ، اہم ملاقاتیں اور گرینڈ جرگہ میں شرکت متوقع

وزیرِ اعظم کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ، اہم ملاقاتیں اور گرینڈ جرگہ میں شرکت متوقع

وزیرِ اعظم کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ، اہم ملاقاتیں اور گرینڈ جرگہ میں شرکت متوقع

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اپنے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا۔

اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کریں گے، جہاں ملکی دفاع اور تربیتی امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بعد ازاں، وہ گرینڈ جرگہ میں بھی شرکت کریں گے جس میں قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور رکن قومی اسمبلی بھی موجود ہیں۔

یہ دورہ بلوچستان کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں