کوئٹہ میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں خطرناک اضافہ

کوئٹہ میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں خطرناک اضافہ

کوئٹہ میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں خطرناک اضافہ

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، خاص طور پر عید کی آمد کے ساتھ ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کئی واقعات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں غیر مقامی افراد کی اغواء کی وارداتوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شہری حلقوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اغواء کار خیرات مانگنے والوں، بھکاریوں یا ریڑھی بانوں کے روپ میں سرگرم ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان، سوشل ویلفیئر کے صوبائی وزیر، آئی جی پولیس، کمشنر کوئٹہ اور متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیتے ہوئے اغواء کی ان وارداتوں کا سدباب کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں