پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنہ الخوارج کو انتباہ

پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنہ الخوارج کو انتباہ

کابل (نمائندہ خصوصی) – افغان طالبان کے سینئر کمانڈر اور کابل پولیس ہیڈکوارٹر کے تربیتی استاد، سعید اللہ سعید نے “فتنتہ الخوارج” کو افغانستان سے باہر دہشت گرد کارروائیوں پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کی اجازت کے بغیر کسی بھی ملک میں لڑنا دینی نافرمانی کے مترادف ہے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمانڈر سعید نے واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، انفرادی یا گروہی سطح پر کی گئی مسلح کارروائیاں شریعت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جو عناصر ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرتے ہیں، وہ مجاہد نہیں بلکہ ریاستی نظم کے باغی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی قیادت کے حکم کے بغیر کسی کارروائی کو جہاد کہنا مذہبی اور اخلاقی غلطی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب طالبان قیادت واضح کر چکی ہے کہ افغانستان کے باہر کسی بھی عسکری سرگرمی کو طالبان پالیسی کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔ یاد رہے کہ اگست 2023 میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک فتویٰ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر طالبان کے کسی گروہ نے بیرون ملک حملہ کیا تو وہ جہاد نہیں بلکہ غیر شرعی جنگ شمار ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں