صفاءکوئٹہ کی ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ 12اہلکار زخمی ،6کی حالت تشویشناک
کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ کے مصروف تجارتی علاقے قندھاری بازار میں صفا کوئٹہ کی صفائی ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب صفائی کے معاملے پر دکانداروں اور صفائی کے عملے کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کو عملے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا،
جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے صفائی کے عملے پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان میں ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، تین سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں ایس ایس پیز کی تقرری و تبادلے کئے گئے
جس کے تحت ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ محمد بہرام خان کو ایف آئی اے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ شہزادہ عمرعباس بابر ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ،کیپٹن(ر )آصف خان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ تعینات کردیا گیا