فوجی سربراہ عاصم منیر کا تہران کا اہم دورہ پاکستان، ایران کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فوجی سربراہ عاصم منیر کا تہران کا اہم دورہ پاکستان، ایران کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری)، نے تہران میں ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبہ جات پر گفتگو ہوئی، جن میں فوجی تعاون کو فروغ دینا، سرحدی سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانا، اور سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی رابطوں کے مراکز میں بدلنے کے امکانات شامل تھے، تاکہ خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کی جانب سے پرتپاک استقبال اور چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قبل ازیں، آرمی چیف وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ آرمی چیف اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں