خضدار: اسکول بس پر حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی

خضدار: اسکول بس پر حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی

خضدار: اسکول بس پر حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے طلباء کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید دو زخمی طالبات، شیما ابراہیم اور مسکان، دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں اور شہید ہو گئیں۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ بھارت کے اسپانسرڈ دہشتگردوں کی کارستانی ہے، جس میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شہید ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ “فتنہ الہندوستان” کی سرپرستی میں پاکستان میں معصوم جانیں دہشتگردی کا نشانہ بنائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حملے کے پہلے دن ہی چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں زخمی ہونے والے حیدر، ملائکہ اور سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خالصتاً بھارت کی جانب سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ معصوم بچوں کے خون کا حساب دشمن سے ضرور لیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں