پنجاب میں طوفان اور بارش سے تباہی، حادثات میں 15 شہری جاں بحق

پنجاب میں طوفان اور بارش سے تباہی، حادثات میں 15 شہری جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ گزشتہ روز کی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

تازہ ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہوائیں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے معمولاتِ زندگی اور سفری نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

متاثرہ علاقے:

خیبرپختونخوا: دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع

پنجاب: راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، میانوالی، سرگودھا، سیالکوٹ، لیہ، بھکر و دیگر

بلوچستان: ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، بارکھان اور آواران کے بعض مقامات

ادھر سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ ساحلی پٹی پر گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں، کسانوں اور مقامی حکام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں