بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کی اصلاحات سے مطمئن

بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کی اصلاحات سے مطمئن

بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کی اصلاحات سے مطمئن

بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اضافی فنڈنگ کے لیے تمام اہداف کی تکمیل کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے پروگرام کے تحت درکار تمام شرائط پوری کر دی ہیں اور بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا یہ بیان بھارتی صحافی کے اشتعال انگیز سوال کے جواب میں سامنے آیا، جس میں پاکستان پر فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف ایک باقاعدہ اور شفاف نظام کے تحت فنڈز جاری کرتا ہے، جس میں ہر مرحلے پر شرائط، اصلاحات اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو مالی امداد سے محروم کرنے کی سیاسی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہی۔ پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری بھارت کے پروپیگنڈے پر ایک واضح ردعمل ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے حربے ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں