وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خضدار میں اسکول بچیوں اور اساتذہ پر دہشتگرد حملے کے بعد ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کو خضدار حملے اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

خضدار کے افسوسناک واقعے کے باعث فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو ان ہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں