فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکامنگلا کے طالب علم سےفیلڈ مارشل تک کاسفر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکامنگلا کے طالب علم سےفیلڈ مارشل تک کاسفر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکامنگلا کے طالب علم سےفیلڈ مارشل تک کاسفر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان آرمی کے سینئر ترین افسر اور حالیہ چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، جنہیں 20 مئی کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز منگلا کے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے کیا، جہاں بہترین کارکردگی پر انہیں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ بعدازاں انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

سید عاصم منیر نہ صرف ایک تجربہ کار اور اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی افسر ہیں بلکہ حافظ قرآن بھی ہیں۔ ان کا عسکری کیریئر متعدد اہم اور حساس عہدوں پر خدمات سے عبارت ہے، جن میں 2014 میں فورس کمانڈ ناردرن ایریا کے کمانڈر، 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس، 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی، اور 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ شامل ہیں۔

اکتوبر 2021 سے وہ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ 29 نومبر 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں پاکستان آرمی کا 17واں سپہ سالار مقرر کیا، جس کی توثیق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت کی۔

اب بطور فیلڈ مارشل، جنرل سید عاصم منیر نہ صرف عسکری قیادت کی بلند ترین سطح پر فائز ہیں بلکہ پاکستان کے دفاع، استحکام اور پیشہ ورانہ عسکری روایت کے امین بھی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں