فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اسلام آباد: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے پوری قوم، افواجِ پاکستان، خصوصاً شہداء اور غازیوں کے نام وقف کیا۔
انہوں نے کہا: “یہ اعزاز میری ذات کے لیے نہیں بلکہ افواجِ پاکستان، سول و ملٹری شہداء، غازیوں اور پوری قوم کے لیے ہے۔”
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی امانت ہے، جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان کیے جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور یہ اعزاز ان سب کا اعتراف ہے جو وطن کی خاطر جانیں نچھاور کر چکے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام ایک عزم، شکر اور قومی اتحاد کی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے، جسے عوام اور افواج دونوں نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔