جنگ کی دھمکیاں یا صلح کا پیغام؟ ڈی جی ایم اوز کا چونکا دینے والا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان حالیہ رابطے میں سرحدی کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر عمومی اتفاق رائے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ پیش رفت علاقائی و بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس کا مقصد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنا ہے۔
مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے افواج کو مرحلہ وار طور پر امن کے دوران مقررہ پوزیشنوں پر واپس لانے پر آمادگی ظاہر کی۔ اگرچہ سیزفائر یا کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی، تاہم ایک “غیر رسمی مفاہمت” طے پا گئی ہے جس کا مقصد سرحدی صورتحال کو معمول پر لانا ہے۔
یہ پیش رفت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی برادری کو بھی اطمینان حاصل ہوا ہے۔