اسلام آباد کے دو ریلوے اسٹیشنز کو جدید اور عوام دوست بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد کے دو ریلوے اسٹیشنز کو جدید اور عوام دوست بنانیکا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے اسلام آباد کے دو ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشنز کی تجدید کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کی۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کیے جائیں گے تاکہ مسافروں اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔ ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ لوگ آرام دہ ماحول میں کھانے پینے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

علاوہ ازیں، دونوں اسٹیشنز پر جدید الیکٹرک پولز نصب کیے جائیں گے اور شام کے وقت پر فضا ماحول میں عوام کی سہولت کے لیے صاف ستھری اور آرام دہ بینچز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ اقدامات ریلوے اسٹیشنز کو زیادہ دوستانہ اور خوشگوار بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں