بھارت خوارج اور بلوچ دہشتگردوں کا حامی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت خوارج اور بلوچ دہشتگردوں کا حامی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت خوارج اور بلوچ دہشتگردوں کا حامی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آر ٹی عریبیہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی اور جھوٹے بیانیے پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم شرپسند گروہ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت، خطے میں اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی مہم چلا دی گئی، حالانکہ بھارتی وزارت خارجہ نے خود اعتراف کیا کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو اسے کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے پیش کیا جائے، لیکن بھارت نے اس منطقی تجویز کو رد کرتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی مساجد کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس میں خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارت کی جارحیت کے بعد مؤثر اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ 9 اور 10 مئی کو ایک بار پھر بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت بھول گیا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج کبھی جھکتی نہیں، اور نہ جھکائی جا سکتی ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ریاست ہے جو جنگ نہیں بلکہ امن کی خواہاں ہے۔ اسی لیے بھارتی وزارتِ دفاع کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستانی سفارتی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مؤثر انداز میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جس سے پاکستان کا مؤقف واضح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرتشدد قوم نہیں، بلکہ سنجیدہ اور امن پسند قوم ہیں، اور دنیا کی بڑی طاقتیں جیسے امریکا، اس بات کو بخوبی سمجھتی ہیں کہ پاکستانی عوام کا جذبہ کتنا مضبوط اور اصولی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں