وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ عزت مآب ڈیوڈ لیمی ایم پی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور جنگ بندی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور بے بنیاد الزامات کے مقابلے میں پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان کا ردعمل متوازن اور مخصوص اہداف تک محدود رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر پرعزم ہے، اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ ہز میجسٹی کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم سر کیئر سٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے جنگ بندی مفاہمت کے قیام پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں