وزیر اعظم اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق و آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کی بہادری، عزم اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام نے جو استقامت دکھائی، وہ ملکی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں