دالبندین میں پولیس اور ڈاکوؤں کا شدید مقابلہ،ایک پولیس اہلکار شہید
دالبندین کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان زوردار مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی، پولیس اہلکار سفیر شیرزئی اور ایک شہری شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان میں چھپے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنی تھی، لیکن جیسے ہی اہلکار مکان میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین کے پرنس فہد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈی ایس پی اور دیگر کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔