کرنسی نوٹ پر پین کا نشان، آپ کے پیسے ضائع ہو سکتے ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں پر پین سے کسی بھی قسم کی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے ایسے تمام نوٹ ناقابل قبول تصور کیے جائیں گے جن پر پین سے کوئی لکھائی موجود ہو۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ، صرف صاف اور تحریر سے پاک نوٹ ہی قابل قبول ہوں گے۔ پین سے نوٹوں پر نمبر یا کوئی بھی نشانات لکھنے کا رواج، جو اکثر دکاندار گنتی کے دوران اپناتے ہیں، کرنسی کی خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک ایسے تمام نوٹ مرکزی بینک میں جمع کرا دیں، کیونکہ اس کے بعد یہ نوٹ کسی بھی لین دین میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔
یہ فیصلہ کرنسی نوٹوں کی حفاظت، معیار اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مارکیٹ میں صاف ستھری کرنسی زیر گردش رہے۔