پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.02 ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.02 ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.02 ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق، پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت 760 ملین ایس ڈی آر یعنی تقریباً 1.023 ارب امریکی ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق، موصول ہونے والی یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر لی جائے گی۔ اس رقم سے نہ صرف اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاشی استحکام اور اصلاحاتی عمل کے لیے EFF پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کی ہے، جس کی یہ دوسری قسط ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں