پاکستان سپر لیگ 10: بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ 10: بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ 10: بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری

: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلے میچ کا آغاز 17 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا، جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاک-بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی کیے گئے تھے، جنہیں اب 17 سے 25 مئی تک دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق:

17 مئی: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (راولپنڈی)

18 مئی: ڈبل ہیڈر – ملتان سلطانز vs کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (دوپہر)، پشاور زلمی vs لاہور قلندرز (شام)

19 مئی: اسلام آباد یونائیٹڈ vs کراچی کنگز (آخری گروپ میچ)

21 مئی: پہلا کوالیفائر (لاہور)

22 مئی: ایلیمینیٹر 1

23 مئی: ایلیمینیٹر 2

25 مئی: فائنل – قذافی اسٹیڈیم لاہور

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دوپہر کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے، جبکہ شام کے میچز 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ غیر دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی براڈکاسٹنگ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی20 سیریز کے لیے آنے والی براڈکاسٹنگ ٹیم کرے گی، جو لاہور اور فیصل آباد میں میچز کور کرے گی۔

ٹکٹوں سے متعلق معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں