پاکستان کا بھارت پر سب سے بڑا سائبر حملہ، 15 لاکھ حملے تسلیم

پاکستان کا بھارت پر سب سے بڑا سائبر حملہ، 15 لاکھ حملے تسلیم

پاکستان کا بھارت پر سب سے بڑا سائبر حملہ، 15 لاکھ حملے تسلیم

 بھارت نے بالآخر پاکستان کی جانب سے ایک منظم اور بڑے پیمانے پر کیے گئے سائبر حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق، پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے حساس انفراسٹرکچر پر اب تک کے سب سے بڑے سائبر حملے کیے، جن کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، مہاراشٹرا سائبر سیل کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ سائبر حملے سیز فائر کے بعد شروع ہوئے اور ان کے پیچھے سات منظم اور جدید APT (ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹ) گروپس سرگرم تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، مشرق وسطیٰ اور انڈونیشیا سے بھی تعاون حاصل کیا گیا۔

سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے اداروں میں بھارت کی بجلی تنصیبات، سرکاری محکمے، الیکشن کمیشن آف انڈیا اور ممبئی کا چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان حملوں کے باعث بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ سسٹم متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں ملک کے کئی حصے تاریکی میں ڈوب گئے اور پاور انفراسٹرکچر درہم برہم ہو گیا۔

مزید برآں، کئی حساس سرکاری و دفاعی ویب سائٹس کو ہیک کر کے نہ صرف ڈیٹا حذف کیا گیا بلکہ اہم معلومات لیک بھی کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سائبر حملے نہایت مربوط اور تکنیکی مہارت سے کیے گئے، جنہوں نے بھارتی سائبر سیکیورٹی سسٹمز کو شدید چیلنج کیا۔

مہاراشٹرا سائبر سیل کے ایڈیشنل ڈی جی پی یشسوی یادو نے تصدیق کی کہ ان حملوں نے بھارت کی ڈیجیٹل خودمختاری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے جنوبی ایشیا کی تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے قرار دیے جا رہے ہیں، جنہوں نے پاکستان کی سائبر صلاحیتوں کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں