جنگ بندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

جنگ بندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

جنگ بندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی: پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کمی اور بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں غیر معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 117104 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا پایا گیا۔ اسی طرح کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس کے اضافے سے 35668 پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہونے پر خودکار نظام کے تحت کاروبار عارضی طور پر روک دیا گیا تاکہ استحکام قائم رکھا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے جارحانہ بھارتی اقدامات کا موثر جواب، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کا سبب بنا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی حملے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا، تاہم ہفتے کے اختتام پر حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں