پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

پنجاب کے اسکول کل سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے اسکول کل سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل (12 مئی) سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد، پاکستان نے زبردست اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی حدود میں گھس کر کامیاب حملے کیے اور بغیر کسی نقصان کے بحفاظت واپس آ گئے۔

کشیدگی کے باعث 9 اور 10 مئی کو صوبے بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات بند کر دیے گئے تھے۔ تاہم، پاک بھارت سیز فائر کے بعد حکومت نے تعلیمی سرگرمیاں معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں