پاک بھارت جنگ ٹل گئی، لیکن 10 مئی کو کیا ہوا؟ مکمل تفصیل سامنے آ گئی

پاک بھارت جنگ ٹل گئی، لیکن 10 مئی کو کیا ہوا؟ مکمل تفصیل سامنے آ گئی

پاک بھارت جنگ ٹل گئی، لیکن 10 مئی کو کیا ہوا؟ مکمل تفصیل سامنے آ گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی بالآخر 10 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں فوری جنگ بندی پر ختم ہوئی، جس سے پورا خطہ ایک تباہ کن جنگ سے محفوظ رہا۔ دونوں ممالک کی جانب سے سیز فائر کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

کشیدگی کا آغاز

22 اپریل کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک ہلاکت خیز حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا۔

23 اپریل کو بھارت نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کر دیے، سرحد بند کی اور آبی معاہدہ معطل کر دیا، جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔24 اپریل کو دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے اور فضائی حدود بند کر دی۔25 اپریل کو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

3 مئی کو پاکستان نے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جس کے بعد بھارت نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے لیے اپنی بندرگاہیں بند کر دیں۔7 مئی کو بھارت نے پاکستانی سرزمین پر میزائل حملے کیے، جس پر پاکستان نے اسے ’’اعلانِ جنگ‘‘ قرار دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔8 اور 9 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان میزائل، ڈرون حملے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آتے رہے۔

سنگین موڑ

9 مئی کو بھارت نے اپنا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ’’آئی پی ایل‘‘ ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے میزائل حملوں کے جواب میں شدید کارروائی کرتے ہوئے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ شروع کیا، جس کے دوران بھارتی ایئرفیلڈز کو تباہ کیا گیا اور سائبر حملے کے ذریعے درجنوں سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔

صورتحال کی بگڑتی سنگینی کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں ممالک کو فوری جنگ بندی پر آمادہ کیا، جسے عالمی برادری کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں