سبی: ریلوے اسٹیشن کے قریب دستی بم حملہ، حملہ آور فرار

سبی: ریلوے اسٹیشن کے قریب دستی بم حملہ، حملہ آور فرار

سبی: ریلوے اسٹیشن کے قریب دستی بم حملہ، حملہ آور فرار

سبی میں ریلوے اسٹیشن کی عمارت کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ آور دھماکے کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داران کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں