نوشکی:لیویز تھانے پر مسلح افراد کا قبضہ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور دستی بم دھماکوں کی اطلاعات

نوشکی: لیویز تھانے پر مسلح افراد کا قبضہ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور دستی بم دھماکوں کی اطلاعات

نوشکی: احمد وال میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کا قبضہ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور دستی بم دھماکوں کی اطلاعات

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ نوشکی کے علاقے احمد وال میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ، دشت، 13 میل، پنجگور، ہوشاب، نوشکی اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف اضلاع میں مسلح افراد نے شاہراہوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں سے دستی بم دھماکوں کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ان واقعات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ احمد وال میں مسلح افراد کی کارروائی کے بعد مرکزی شاہراہ پر ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک ٹریفک معطل رہی جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ادھر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور سبی شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابو پانے کے لیے متحرک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں اور صورتحال کے بارے میں مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں