کوئٹہ: موٹرسائیکل تصادم کے بعد جھگڑا، دو افراد جاں بحق
سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں دو موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے بعد جھگڑا خونریزی میں بدل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد دونوں افراد آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرزاق اور مہراللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔