قوم مطمئن رہے، ہم 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع

قوم مطمئن رہے، ہم 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھے، ہم دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام عالمی طاقتوں سے رابطے میں ہے، خصوصاً چین، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان سے مسلسل مشاورت جاری ہے، جبکہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک یا تو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نیوٹرل پوزیشن پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھارت کے جنگی عزائم کو بے نقاب کیا جا رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے انہوں نے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ مسلم دنیا کے خلاف ہے، پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے جو جنگی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے جاسوسی کے لیے ڈرونز بھیجے جو ہماری تنصیبات اور ایئر ڈیفنس نظام کا جائزہ لینا چاہتے تھے، مگر پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ہماری سیکنڈ ڈیفنس لائن ہیں اور افواج پاکستان ہر محاذ پر بہادری سے دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں