پاکستان کی فضائی حدود مکمل بحال، تمام ایئرپورٹس فعال

پاکستان کی فضائی حدود مکمل بحال، تمام ایئرپورٹس فعال

پاکستان کی فضائی حدود مکمل بحال، تمام ایئرپورٹس فعال

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھول دی گئی ہیں اور تمام ملکی و بین الاقوامی ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔

ترجمان کے مطابق، قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے محفوظ اور دستیاب ہیں۔ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ تاہم، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فضائی آپریشن کو مرحلہ وار بحال کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے عالمی ادارہ برائے شہری ہوابازی (ICAO) کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے شہری پروازوں کو لاحق خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور ایئر اسپیس میں چند فضائی راستے (J-139، J-165، J-186) حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر 24 گھنٹوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی سے بروقت آگاہ ہو سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں