رافیل کی تباہی، JF-17 کی بلندی ، پاکستان کا دفاعی لوہا دنیا نے مانا

رافیل کی تباہی، JF-17 کی بلندی ، پاکستان کا دفاعی لوہا دنیا نے مانا

پاکستانی ایئر فورس کی کامیابی کے بعد چینی جنگی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں نمایاں اضافہ، فرانسیسی کمپنی کو دھچکاگزشتہ رات پاکستانی ایئر فورس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 4.5 ویں جنریشن کے جدید فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں واضح ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔

شینزین اسٹاک ایکسچینج میں چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن — جو پاکستان کے لیے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے تیار کرتی ہے — کے شیئرز میں 11.85 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:45 بجے چینگڈو ایئر کرافٹ کے شیئرز سی این وائی 11.9 یعنی 18 فیصد بڑھ کر سی این وائی 71.08 تک جا پہنچے۔ پونے بارہ بجے تک بھی یہ شیئرز سی این وائی 10.19 یعنی 17.17 فیصد اضافے کے ساتھ سی این وائی 69.42 پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔ چند منٹ بعد مزید بہتری دیکھنے میں آئی اور شیئرز 16.29 فیصد (سی این وائی 9.65) اضافے سے سی این وائی 68.88 پر آ گئے۔

اس کے برعکس، فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن — جو رافیل طیارے بناتی ہے — کے شیئرز پیرس اسٹاک ایکسچینج میں تنزلی کا شکار ہو گئے۔ پانچ رافیل طیارے تباہ ہونے کی خبر کے بعد ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز 5 فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 5.40 یورو (1.64%) کم ہو کر 324 یورو پر ٹریڈ کر رہے تھے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 5 لڑاکا طیارے پاکستانی فضائی حدود میں مار گرائے گئے، جس کے بعد یہ مالیاتی اتار چڑھاؤ سامنے آیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں