پاکستان کی سرزمین مقدس ہے، جس نے میلی نظر ڈالی وہ نیست و نابود ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی

پاکستان کی سرزمین مقدس ہے، جس نے میلی نظر ڈالی وہ نیست و نابود ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی

پاکستان کی سرزمین مقدس ہے، جس نے میلی نظر ڈالی وہ نیست و نابود ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے بعد کی صورتحال، دفاعی حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں فضائی، میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں معصوم شہری اور عبادت گاہیں نشانہ بنیں۔ حملوں کے باعث خلیجی ممالک کی کمرشل پروازیں بھی خطرے میں آئیں۔بھارتی حملے جھوٹے الزامات پر مبنی تھے، جنہیں پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے ذریعے رد کیا، تاہم بھارت نے عالمی صحافیوں کے دوروں سے قبل ہی حملے کر کے حقائق چھپانے کی کوشش کی۔

پاک افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی طیارے اور کئی ڈرون مار گرائے، جبکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان کو ہر سطح پر دفاع کا حق حاصل ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج پاکستان کو دشمن کو مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل اختیارات تفویض کر دیے۔کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا: “پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔”

Author

اپنا تبصرہ لکھیں