پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارتی فوج لیپا میں بھی سفید پرچم لہرانے پر مجبور

پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارتی فوج لیپا میں بھی سفید پرچم لہرانے پر مجبور

پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارتی فوج لیپا میں بھی سفید پرچم لہرانے پر مجبور

پاکستان فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر اپنے نقصانات کو تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے چکوٹھی سیکٹر، چورا کمپلیکس اور اب وادی لیپہ سیکٹر میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس اور چکوٹھی میں بھی سفید جھنڈا لہرایا تھا، جس کا مطلب جنگ کے دوران شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاکستان فوج نے مؤثر جواب دیا، جس کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے حوصلے پست ہو گئے ہیں، اور ان کی دفاعی پوزیشنوں میں کمزوری دیکھنے کو ملی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں