بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ میزائل حملہ، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 5 طیارے تباہ
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل حملے کیے، جنہیں بلااشتعال اور بزدلانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ نے فوری اور منہ توڑ ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے تباہ کر دیے۔
میجر جنرل احمد شریف کے مطابق، دشمن نے مسجد سبحان اللہ (احمد پور ایسٹ)، مظفرآباد کی بلال مسجد، اور کوٹلی سمیت تین مختلف مقامات پر میزائل داغے۔ ان حملوں میں اسکولوں، مدرسوں اور ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایک معصوم بچی شدید زخمی ہوئی جبکہ شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن نے حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا، مگر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس حملے کا جواب اپنے منتخب وقت اور مقام پر دے گا اور دشمن کی ہر حرکت کا حساب لیا جائے گا۔
بھارتی میزائل حملوں کا ہدف مریدکے کی ایک عمارت بھی بنی جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکول، مدرسے اور ایک اسپتال موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حملے میں صرف سویلین اور معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے،2 رافیل طیارے مار گرائے،برنالہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون گرا دیا،بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا،لیپا ویلی کے سامنے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں سرلیا-1 پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایاایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ اور زمینی افواج مکمل مستعد ہیں اور دشمن کی جارحیت کا ہر محاذ پر جواب دے رہی ہیں۔ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل اور ایئر اسپیس عام پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ حملہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں 22 اپریل کو 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہان تھا کہ ہر معصوم خون کے قطرے کا حساب لیا جائے گا، اور دشمن کو اس بزدلانہ حرکت پر پچھتانا پڑے گا۔