پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث دشمن کے طیارے تباہ ہوئے، جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر سطح پر تیار اور متحرک ہیں اور دشمن کو کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور واضح جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں اور فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پوری قوم کو یقین دلایا گیا ہے کہ ملک کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

بھارت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی، 9 مقامات پر میزائل حملے، بہاولپور میں 7 معصوم شہری شہید

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان پر باضابطہ سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ اور وکٹوریہ ہسپتال سمیت 9 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ بھارتی حملے کے نتیجے میں 7 معصوم شہری شہید ہوگئے ہیں، جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کی تصدیق کے مطابق بھارت نے تین مختلف مقامات پر میزائل داغے، جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کا بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بھارت کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس دوران، پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے اور تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

پاکستان کا بھارت میں سری نگر ایئر بیس پر پہلا حملہ

پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کے سری نگر ایئر بیس پر پہلا حملہ کیا گیا ہے، جس سے بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان وقت کا تعین کر کے بھارت کو بھرپور جواب دے گا اور اس جارحیت کا حساب لیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں