بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا، بھرپور جواب دیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں فضا سے میزائل داغے ہیں، ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر اپنی حدود سے تین مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بزدل دشمن بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دے گا، پاک فضائیہ متحرک ہے، بھارت طیاروں کو حدود میں گھسنے نہیں دیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔