مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ کے علاقے ولی خان تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایک خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حاجی محمد اعظم سمالانی اور آغا محمد سمالانی کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق کانک کے علاقے عمرآباد سے بتایا گیا ہے۔ یہ افراد نادرا آفس مستونگ جا رہے تھے کہ کلی ہزار خان کے قریب گاڑی جیسے ہی اسپیڈ بریکر پر سست ہوئی، حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد سمالانی قومی تحریک کے چیئرمین میر احمد چلتن وال کے قریبی رشتہ دار تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں