پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو فولادی ہاتھ سے جواب دینگے،آرمی چیف

پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو فولادی ہاتھ سے جواب دینگے،آرمی چیف

پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو فولادی ہاتھ سے جواب دینگے،آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ 2016 سے قومی و صوبائی امور پر رہنمائی اور شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ترقی کے خلاف ہونے والا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے اور حقائق خود ان منصوبوں کی کامیابی سے ظاہر ہیں۔ سول سوسائٹی نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ بیرونی دہشتگردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ دشمن عناصر صوبے میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، مگر ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتا، اور ہم قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔ بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی کرنے والے دراصل بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن سلامتی پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔ اگر قومی خودمختاری پر کوئی حملہ ہوا تو بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف بھرپور جنگ جاری رکھیں گے۔ ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے ایک تفصیلی اور کھلے سیشن پر ہوا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں